مالیگاؤں(پریس ریلیز) بزم خلوص کے زیر اہتمام تسلسل کے ساتھ مشق سخن کے طور پر دو فی البدیہہ شعری نشست کا انعقاد عمل میں جس میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ شعرا کرام نے شرکت کی۔
دو کامیاب نشست کے بعد 13 اگست 2021 بروز جمعہ رات میں 9 بجے اسلام نگر مکہ مسجد کے سامنے کنھڈیل وال اسکول میں تیسری فی البدیہہ شعری نشست کا انعقاد عمل میں آئے گا جس کی صدارت محسن اردو ادب جناب یحی عبدالجبار صاحب فرمائیں گے۔
جبکہ سرپرستی جناب ڈاکٹر نعیم اختر، جناب نجمی ابن جاوید اور جناب اقبال نذیر صاحب فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض جناب رئیس ستارہ کے ذمہ ہوں گے۔ جبکہ نگراں معروف شاعر جناب آزاد انور ہوں گے۔ اس نشست میں مشہور عالم دین، شاعر و ادیب، مفکر و مفسر علامہ جلال الدین قاسمی کی تحریر کردہ علم عروض کی کتاب بطور ہدیہ و اعزاز بڑے خلوص کے ساتھ تمام شعراء کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے تیسری فی البدیہہ شعری نشست 13 اگست 2021 بروز جمعہ رات 9 بجے اسلام نگر ، مکہ مسجد، کے سامنے کھنڈیل وال اسکول میں منعقد ہوگی۔ اس نشست کے کنوینر جناب ندا فاروقی اور کلیم احمد کلیم نے تمام معزز شعرا کرام سے گذارش کی ہے کہ اپنی ادبی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس خبر کو ہی دعوت نامہ سمجھ کر تشریف لائے اور اردو کی ترویج و اشاعت میں اپنا کردار ادا کرے۔