ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے نے ضلع صدر شیخ راج کے شاندار کارکردگی کی ستائش کی اور مزید اچھے کام جاری رکھنے کی تلقین کی-
پربھنی (سید یوسف) مہاراشٹر نو نرمان سینا کے عہدیداروں نے ضلع کے ہر بحران میں ان کے مسائل حل کر کے شہریوں کی مدد کر رہے ہیں۔جس کے نتیجے میں شہریوں کو بروقت مدد مل رہی ہے۔ اس طرح کے کام کاج کا نوٹس منسے کے صدر راج ٹھاکرے نے لیا ہے ۔ مرہٹواڑہ کے ضلعی صدور اور عہدیداروں کی ایک جائزہ میٹنگ پونے میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے نے تمام ضلعی صدور کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم این ایس کے پربھنی ضلع صدر شیخ راج نے انتظامیہ کو وقتا فوقتاً میمورنڈم دیتے ہوئے اور ہڑتالوں کے ذریعے ضلع میں مختلف مسائل کے بارے انتظامیہ سے نمائندگی کی ۔ اور عوام میں بیداری کی مہم چلائی - اسی طرح شہریوں کو ضلع میں سیلاب کی صورتحال کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس جیسے خطرناک مہلک مرض کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ایسے مشکل وقت ایم این ایس پارٹی نے شہریوں کی مدد کی ہے -
اس لیے مہاراشٹر نو نرمان سینا بحران کے وقت مدد کے لیے موجود رہا ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ بحران کے وقت شہریوں کی ہر وقت مدد کرتے رہیں اور مجھے بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے - میں آپ کی مدد کے لیے ہر وقت سرگرم اور تیار ہوں۔ یہ بات راج ٹھاکرے نے کہی -