آج بروز پیر بتاریخ ٢٩ ذی الحجة الحرام ١٤٤٢ھ مطابق ٩اگست ٢٠٢١ چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی،ہمارے شھرمیں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا، ملک کے دیگر علاقوں سے بھی رویت کی اطلاعات نہیں ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد ممبئی کے فیصلے کے مطابق دارالقضاء گولڈن نگر مالیگاوں اور جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ اعلان کرتے ہیں کہ بروز بدھ ١١اگست ٢٠٢١ یکم محرم الحرام ١٤٤٣ھ ہوگی-
٢٠اگست ٢٠٢١بروز جمعہ کو یوم عاشوراء رہے گا،یوم عاشوراء کے ساتھ ،ایک دن پہلے یا بعد میں ملاکر روزہ رکھنا بڑی فضیلت کا باعث ہے،١٠محرم جمعہ ہے،جمعہ کے دن روزہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے،مسنون اعمال کا اہتمام کریں،غیر شرعی رسومات،خرافات سے اپنے آپ اور اپنے اہل وعیال کو بچائیں،تفریح کے نام پر فضول خرچی جیسے سخت گناہ کا ارتکاب نہ کریں-
نوٹ:-ائمہ کرام و ذمہ داران مساجد اسی کے مطابق تاریخ لگاکر تعاون فرمائیں -
فقط والسلام
مولانا شکیل احمد قاسمی
قاضی عبدالاحد ازھری صاحب، مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی، مولانا امتیاز اقبال صاحب، حاجی محمد مکی، عبدالمالک بکرا، حاجی انیس احمد فہمی، مولانا عبدالمتین قاسمی صاحب، مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب-