مالیگاؤں:مورخہ27ستمبر 2021 ء بروز پیرشب ساڑھے نو جمعیت علماء حلقہ نمبر 5 کی مشورتی میٹنگ جدید ممبر سازی کے عنوان پراحسان الرحیم(خازن حلقہ نمبر 5 ) کی نئی رہائش گاہ پر ( نزد عمرفاروق مسجد،عثمان آباد) میں انعقاد پذیر ہوئی. جس میں پورے حلقہ کے فعال علماء و حفاظ اور سرکردہ افراد کومدعو کیا گیا.
اس بامقصد میٹنگ کی صدارت مولانا ظہیر احمد ملی صاحب(صدر جمعیتہ علماء مالیگاؤں حلقہ نمبر 5)نے فرمائی. نیز قاری عبدالمجید صاحب سابق امام وخطیب مسجد فاطمۃ الزہراء کی قرات سے میٹنگ کا آغاز ہوا.
تلاوت قرآن کریم کے بعد حافظ مختار احمد جمالی صاحب(جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء حلقہ نمبر 5)نے میٹنگ کےاغراض ومقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء ہند کے قیام کو آج ایک سو دو سال مکمل ہورہے ہیں. اس جماعت سے ملک کے بڑے بڑے اکابر علماء اور صلحاء وابستہ ہیں،جو
جمعیتہ علماء ہند ملک کی ایک ایسی این جی او ہےجوقدرتی آفات میں سب سے پہلے پہنچنے والی، مدارس و مساجد کی محافظ،فرقہ وارانہ فسادات میں مظلوموں کی مدد کرنے والی، دہشت گردی کے الزام میں گرفتار مسلمانوں کی کورٹ میں پیروی کرنے والی، ملک وملت کے ہر سلگتے مسائل پر سب سے پہلے آواز بلند کرنے والی،اور انسانیت کی بنیاد پر خلق خدا کی خدمت کے لیے سب سے پہلے میدان عمل میں آگے آتی ہے.
مسلمانوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو اپنا ایک دستور اساسی رکھتی ہے. ہردوسالہ میعاد پر ممبر سازی کے ذریعے تنظیمی ڈھانچے کو مظبوط کیا جاتا ہے.نیز شہری جمعیتہ علماء مالیگاؤں مدنی روڈ اور حلقہ نمبر 5 کی حالیہ ٹرم کی کارگزاری پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تفصیل سے شہری علاقوں میں کیے گئے کاموں پر روشنی ڈالی. اور حلقہ نمبر 5 کے ورکنگ کمیٹی کے تمام ہی ممبران ائمہ مساجدوعلماء اور عوام الناس، اداروں، کلبوں کے نوجوانوں میں جدید ممبر سازی کے متعلق جوش وخروش پیدا کرنے کی غرض سے میٹنگ بلائی گئی ہے اور تقریباً پندرہ ہزار کی تعداد میں 15/اکتوبر تک ہمارے اپنے حلقہ سے جدید ممبر سازی کرنا ہے.اکابرین امت کی اس عظیم جماعت کی آبیاری اور اسے مستحکم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ افراد و خواتین کو جمعیت سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ حکومت وقت کو اس کی طاقت اور اہمیت کا اندازہ ہوسکے.
الحمد للہ! ممبران نےاپنے اپنے علاقوں میں محنت کرنے کا عزم مصمم کیا اور رسیدات لے کر کل سے جدید ممبر سازی کا کام گھروں گھر جاکر شروع کردیں گے. مساجد کے ائمہ کرام سے فہمائش کرکے جمعہ کی نماز کے بعد مسجد ہی میں ممبر سازی کا کام انجام دیا جائے گا.
جمعیت علماء ممبر سازی فیس دو ٢روپیہ ہے. ہمارا حلقہ نمبر 5، بجرنگ واڑی خانقاہ اشرفیہ سے لے کر جامعۃ الصالحات، نعمانی چوک، مشرقی اقبال روڈ، اواڑی نالہ، ہائے وے، مالدہ، گلشن مالک ، ڈپو گلشیر نگر پر مشتمل ہے. اس میٹنگ میں مولانا ظہیر احمد ملی،حافظ مختار احمد جمالی،مولانا وکیل احمد،مولانا علیم الدین فلاحی، حافظ مصدق احمد تجویدی، قاری دانیال احمد، قاری عبدالمجید،کے علاوہ احسان الرحیم، یوسف بھورے خاں، اسلم مقادم ،مسیح اللہ بیسٹ، زبیر القاسم، شکیل کیسیٹ والے، انجنیئر بلال احمد،حاجی مزمل احمد،شاہد احمد، عبدالحمید بھائی، شریف بھائی، انیس احمد ٹیلر،ساجد ندیم، اعجاز بھائی وغیرہ شریک تھے.
منجانب..حافظ مختار احمد جمالی جنرل سیکرٹری حلقہ نمبر 5 جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ


