جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) سعیدہ طبیہ کالج برہانپور میں ایس آئ او برہانپور مدھیہ پردیش کی جانب سے شائننگ اسٹار برہان پور کے عنوان سے منعقد جلسئہ تقسیم انعامات و حوصلہ افزائی کا پروگرام 26 ستمبر 2021 بروز اتوار کو شہر برہان پور کے معروف ادارہ سعدیہ طبیہ کالج میں ہوا جس کا آغاز مولانا نعیم فیضی کے درس قرآن بعنوان قرآن میں علم کی اہمیت
سے ہوا۔
پروگرام میں موجود مقریر خصوصی محترم صبغت اللہ صاحب سیکیٹری ایس آئی او بھوپال مدھیہ پردیش نے سماج میں طلبہ کا کردار اور ایس آئ او کی ذمہ داری کے عنوان سے خطاب فرمایا۔
صدارت طبیہ کالج کے سیکٹری جناب حمیدالحق نے کیں ۔ طلبہ کی رہنمائ کے لئے کریئر گائیڈنس کے عنوان سے جناب معین سر راویر نے دہم ، دو از دہم جماعتوں کے بعد مختلف کورسیس کی اہم معلومات تعلیم کے مختلف شعبہ جات اور روزگار کے مختلف مواقع جیسے عناوین پر طلبہ کی رہنمائ فرما ئی۔
درمیان میں طلبہ کی مایوسی کو ختم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے *motivational speech* *مشتاق عمر راویر* نے کرتے ہوئے طلبہ کو اپنی صلاحیت پہچاننے اپنے تعلیمی کریئر کو آگے بڑھانے ناممکن کو ممکن میں تبدیل کرنے ،اپنے نصیب العین کو حاصل کرنے پڑھائ کیسے کریں جیسے نکات پر تفصیل سے سیر حاصل گفتگو کی پروگرام کے اختتام پر مدارس سے فارغ حفاظ اکرام اور مختلف شعبہ جات میں ڈگری حاصل کرنے والے نیز دہم اور دو از دہم میں اول تا سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ٹرافی، میڈل ،اسناد سے نوازہ گیا انھیں مزید ترقی و کامیابی کے لئے دعاؤں اور پرخلوص مبارکباد سے نوازہ گیا۔
اختتام حافظ صاحب کی دعا پر ہوا کامیابی کے لئے جماعت اسلامی کے امیر مقامی جناب جمیل صاحب و دیگر وابستگان جماعت ،نیز ایس آئ او کے مقامی ذمہ دران، برادر انوار اور ان کے ہم قدم دوست و وابستگان تنظیم نے کامیاب بنانے میں مشقت کی۔
اللہ پاک سے دعا کہ اللہ پاک ان کی کوششوں کو قبول فرمائے اور انھیں مزید ترقی عطا کرے۔



