تعلیم کی اہمیت افادیت سے کوئی کبھی انکار نہیں کرسکتا اچھا انسان اور اچھا معاشرہ تعلیم کی بدولت ہی تشکیل پاتا ہے عصری تعلیم دنیاوی اعتبار سے جتنی ضروری ہے اتنی ہی دینی تعلیم بھی ہے دونوں کا حاصل ہونا دراصل کامیاب زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے.
تعلیم کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیم دلانے والے عظیم والدین میں سے ایک ہمارے عزیز ساتھی اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے صدر محمد مدثر حسین رضوی مالیگ صاحب بھی ہیں ان کی بچی مومن زرقا فاطمہ جے اے ٹی پرائمری اسکول کی تیسری جماعت میں زیر تعلیم نے اسکول کے معرفت ہونے والے دینیات کے امتحان گروپ اے میں اول نمبر پر کامیابی حاصل کی ہے.
21 ستمبر 2021بروز منگل انعامات و سند کی تقسیم جے اے ٹی پرائمری اسکول میں عمل آئی، معلوم ہو کہ اس سے قبل بھی ہر سال دینیات کے ہونے والے امتحانات میں اول درجوں پر کامیاب ہوتے آرہی ہے اسی طرح اسکول میں بھی جونیئر کے جی سے مسلسل ابھی تک ہر سال فرسٹ پوزیشن حاصل کررہی ہے.
قابل قدر، باصلاحیت، ہونہار ، ذہین و فطین "مومن زرقا فاطمہ" کو ان کے والدین اور ٹیچروں کو ھدیہ تہنیت، مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور مالک ارض و سما کی بارگاہ اقدس میں دعا کرتے ہیں کہ خالق کائنات اس بچی کے علم و عمل میں خوب برکتیں عطا فرمائے، ہر تعلیمی مرحلے میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اسی طرح محنت و لگن سے اپنا اور اپنے والدین ٹیچروں کا نام روشن کرنے کی توفیق بخشے. آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم..
مبارک باد و نیک خواہشات :- محمد مبشر حسین، محمد محسن حسین، مزمل حسین، محمد احسن رضا، محمد زرتاب اثیر، محمد مشعر عبداللہ، حافظ رضوان حسین رضوی، محمد حسنین رضا، محمد علی، محمد حیدر، وسیم اختر




