کھام گاؤں مجلس نے کیا زیڈ سرکھشا کا مطالبہ
کھام گاؤں (واثق نوید)مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کے دہلی میں واقع سرکاری بنگلے پر 20 ستمبر کو ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کھام گاؤں مجلسِ اتحاد المسلمین نے صدر جمہوریہ ہند کو ایک ممورنڈم مقامی ایس ڈی او کی معرفت روانہ کیا۔
ملی جانکاری کے مطابق چند شر پسند عناصر کی جانب سے قائد ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلہ پر ہوئے ہوئے سے پورے ملک میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ اسی ضمن میں کھام گاؤں شہر میں مجلس کے شہر صدر محمد عارف پہلوان کی قیادت میں ایک وفد نے مقامی ایس ڈی او سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ناراضگی بتاتے ہوئے ایک ممورنڈم پیش کیا۔
صدر جمہوریہ ہند کے نام لکھے اس ممورنڈم میں اویسی کے بنگلے پر ہوئے حملے کو ملک کے لئے شرمندگی کی بات بتائی گئی۔ وزیراعظم کے بنگلے سے محض 8 منٹ کی دوری پر واقع رکن پارلیمنٹ کے بنگلے پر حملہ ہوتا ہے تو عام عوام کی حفاظت کا کیا؟؟ مجلس نے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور بیرسٹر اسدالدین اویسی کی حفاظت کے لیے زیڈ سرکھشا فراہم کی جائے۔
اس میمورنڈم پر عارف پہلوان کے علاؤہ سعید مرزا ، شیخ نظیر ، رزاق قریشی ، رازق خان ، محمد عمران ، رازق قریشی کی دستخط موجود ہیں۔



