پربھنی (سید یوسف ) یہاں کے ڈاکٹر ذاکرحُسین ہائی اسکول، پورنا میں ایک تہنیتی تقریب بضمن یوم اساتذہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں پربھنی ایجوکيشن سوسائٹی کے معزز اراکین نے شرکت فرمائی۔ عیاں رہے کہ اس تہنیتی تقریب میں مدرسہ ہذاکے مددگار معلم محمد اخترالدین فاروقی نے اراکين سوسائٹی کا خیر مقدم کیا۔
اور انہی کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا ۔ بعدازاں محمد اخترالدین نے مذکورہ تہنیتی تقریب کی غرض و غائیت سے روشناس کروایا - مجاہد خان صدرمدرس مدرسہ ہذا کی جانب سے ایک کے بعد دیگرے رکن پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی، پربھنی سید یُونس سید موسی (چئیرمین اسکول کمیٹی مدرسہ ہذا) و معزز اراکين سید معظم علی، سید عبدالقیوم، ایڈوکیٹ جناب مزمل احمد ، عبدالباری کو شال اورگل دستے پیش کئے گئے۔
واضح ہوکہ اس تقریب میں مدرسہ ہذا کے مددگار معلم عبدالمقیت انصاری ابنِ عبدالشکورانصاری کی تعلیمی خدمات کے پیشِ نظر تہنیت نامہ برائے قدردانی اور مومنٹو پیش کیا گیا۔ جس پر تمام اراکینِ سوسائٹی اورمدرسہ ہذا کےصدرمدرس وہردوعملے نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس تقریب میں جناب سید یونس سید موسی چیئرمین اسکول کمیٹی اور تمام اراکین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام عملے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس تقریب کے اختتام سےقبل اراکین سوسائٹی کی جانب سے مجاہد خان صدرمدرس وتدریسی و غیر تدریسی عملے کو قلم اور گل دستے پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی گئی.
جناب سید عبدالقیوم معزز رکن کے دُعائیہ کلمات پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر اسکول کے سبھی اساتذہ کرام موجود تھے -




