پربھنی (سید یوسف ) پربھنی شہر کے کچی بازار کے معروف تاجر حاجی محمد رفیق ابن مرحوم عبدالعزیز میمن (جوتے والے) عمر 61 سال کا اتوار کے روز طویل علالت کے باعث شہر کے خانگی اسپتال میں شام ساڑھے سات بجے کے قریب انتقال ہوگیا -
ان کی نماز جنازہ 27 ستمبر بروز پیر صبح ساڑھے دس بجے مسجد سید قادر، قادرآباد پلاٹ پربھنی میں ادا کی جائیگی - جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی -
مرحوم ملنسار، نیک اور دیندار طبیعت کے مالک تھے - مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں - اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے - آمین


