کھام گاؤں (واثق نوید) گذشتہ تین چار ماہ سے سنجے گاندھی یوجنا کے تحت ملنے والی مالی امداد بند ہے۔ یہ امداد جلد از جلد ضرورت مندوں کو دی جائے ۔اس قسم کا مطالبہ کھام گاؤں شہر مجلسِ اتحاد المسلمین کے صدر محمد عارف پہلوان نے ایک میمورنڈم دیکر کھام گاؤں تحصیل دار سے کیا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق سنجے گاندھی یوجنا کے تحت سماج کے بے سہارا، بیوہ، مطلقہ ،بزرگ ، معذور ، افراد کو ماہا نہ مالی امداد حکومت کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ مگر گزشتہ تین چار ماہ سے کیسی کو بھی یہ امداد نہیں ملی جنکی وجہ سے ان بے سہارا، ضرورت مندوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے شہر کے فعال سماجی خدمت گار ، سابق رکن بلدیہ مجلس اتحاد المسلمین کے کھام گاؤں شہر صدر محمد عارف پہلوان نے مقامی تحصیلدار سے ملاقات کی اس تعلق سے تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے میمورنڈم دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر ان غریب ضرورت مند افراد کی مالی امداد جلد از جلد شروع نہیں کی گئی۔ تو مجلس اسکے خلاف جمہوری طریقے سے بڑے پیمانے پر تحریک شروع کرے گی۔