جلگاؤں(عقیل خان بیاولی ) روزنامہ اردو ٹائمز ممبئی کے نمائندہ جلگاؤں سعید پٹیل کو مولانا ابوالکلام آزاد لائبریری کرجوت تعلقہ راویر ضلع جلگاؤں کی طرف سے مثالی صحافی ایوارڈ دۓ جانے کا اعلان لائبریری کی طرف سے ہوا ہے. سعید پٹیل کم و بیش ۲۲ برسوں سے اردو زبان و ادب کی مختلف اصناف سے خدمات میں مصروف ہیں صحافت کے ساتھ ساتھ موصوف نے افسانہ نگاری میں بھی مقام حاصل کیا ہے اردو کا ایک بےلوث خادم بن کر بلا کسی غرض و لالچ کے موصوف مادری زبان کی خدمات میں مصروف ہیں۔
ان کی انہی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی نے انہیں ۲۰۱۸ کے مثالی صحافی کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔
مولانا آزاد لائبریری کرجوت گزشتہ ایک دہائی سے علمی ادبی سماجی تدریسی طبی شعبہ جات میں بے لوث نمایاں کارکردگی انجام دینے والے خدام خواتین و حضرات کو اعزاز دیکر انکی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔موصوف کو ملے اس ایوارڈ پر ضلع کے ادبی حلقوں میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے اس موقع پر انہیں پنچ گنی اقامتی اسکول کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بی اے پٹیل، موظف کیندر پرمکھ ڈاکٹر شکیل سعید، رئیس باغبان،منیار برادری کے ضلع صدر فاروق شیخ، حافظ شفیق رحمانی،عبدالرحیم، یوتھ کانگریس سیکرٹری مقتدیر دیشمکھ ،نامہ نگاران روزنامہ اردو ٹائمز ممبئی نوید کھام گاؤں، سلطان اختر شولاپور، مسلم کبیر، یوسف رعنا،نوشاد حمید، پاکیزہ پٹیل وغیرہ نے مبارکباد پیش کیں۔