جلگاؤں(زیان شیخ )اسمبلی ہال اعظم کیمپس، پونا میں MAHA T.E.T کے یک روزہ رہنمائی کیمپ کا انعقاد - ایم -سی۔ ای۔ سوسائٹی اور عادل پبلی کیشنز پونہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ ایم سی ای کے صدر ڈاکٹر۔پی- آے- انعامدار نے صدارت انجام دی۔
ڈاکٹر پی اے انعامدار نے کہا کہ اس دور میں اس طرح کے رہنمائی کیمپس کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور ہر جگہ ہر امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے امتحان کی تیاری کے رہنمائی ہونا بہت ضروری ہے۔
اپنے خصوصی خطاب میں قومی سطح کے ایوارڈ یافتہ پارلیمنٹیرین سید الطاف علی رہنما (جلگاؤں) نے کہا کہ یقین کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور بروقت طئے کیا گیا ہدف کامیابی کی کنجی ہے۔ سید الطاف علی نے گہری رہنمائی دی کہ مہا ٹی ای ٹی امتحان کا سامنا کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اور ٹی ای ٹی کی تیاری کے بارے میں مسابقتی رویہ کیسے پیدا کرنا ہے۔ رائے گڑھ کے ماہر تعلیم زکریا کالسیکر نے بچوں کی نشوونما اور درس و تدریس کے ساتھ ساتھ مختلف مضامین کے امتحان کے نمونوں اور نمبروں پر تفصیلی رہنمائی کی۔
ناسک ڈویژن کے ماہر انسٹرکٹر و ماسٹر ٹرینر ساجد رزاق نے نہ صرف علم ریاضی مضمون کی بہترین رہنمائی کی بلکہ علم ریاضی کے مختلف تصورات کو حل کرنے کے آسان طریقے بتائے۔40 کتابوں کے مولف اور علم سائنس کے استاد عارف خان محمد خان (اقراء ہائی سکول، بورانار، جلگاؤں) نے مختلف جگہوں پر ریاستی سطح پر مثالی خدمات کے اعزاز تعلیم حاصل کۓ ہیں۔ اس موقع پر طلبہ سے مشقی پرچے بھی حل کرواۓ گئے۔
۔ تقریب کے منتظمین مسز عابدہانعامدار اور تنویر انعامدار تھے۔ایجوکیشن ایکسٹینشن آفیسر شبیر لالو بطور مہمان خصوصی شرکت تھے۔ سید الطاف علی، ساجد عبد الرزاق، رفیق پٹوے، عارف محمد خان اور زکریا کالسکر گزشتہ کئ برسوں سے ریست مہاراشٹر میں اردو ذریعہ تعلیم کے طلبہ کے لئے مفت تربیتی سیمینار لیتے آرہے ہیں ہیں-
اس رہنما گروپ کی رہنمائی سے ریاست کے کئی طلباء نے کامیابی حاصل کر کے تدریسی پیشہ اختیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ عادل پبلی کیشنز، پونے کی طرف سے تمام شرکاء طالب علم کو 2013 سے 2018 تک کے سوالنامے اور کے حل شدہ شکل میں مفت کتابی شکل میں تقسیم کۓ گۓ ۔وہاں حاضرین طلباء میں سے دو طلباء نے کہا کہ وہ اس کیمپ سے ضرور فائدہ ہوگا ان شاء اللہ ۔ تعارف عادل پبلی کیشنز کے پروپرائٹر کامل شیخ نے کیا۔عظمت دلال نے کامیابی کے لیے کوشش کیں۔