مالیگاؤں: آج بروز اتوار دوپہر ڈھائی بجے کے قریب مالیگاؤں سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقع جلگاؤں چونڈ ی کے پاس ایک حادثہ پیش آیا۔
اس ضمن میں شفیق اینٹی کرپشن سے ملی تفصیل کے مطابق جلگاؤں چونڈ ی کے پاس دعوت نگر منماڑ کی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے مولانا افضل گذر رہے تھے۔پیچھے سے ایک ٹرک والے نے ان کو زبردست ٹکر ماردی۔جس کہ سبب ان کا بیلنس بگڑ گیا۔یہ روڈ پر گر گئے۔ان کی بیوی الٹے سائڈ گر گئی۔اُن کا پیر ٹوٹ گیا۔پیر ٹوٹنے کے بعد اُن کو مالیگاؤں شہر کے للاواتی ہاسپیٹل میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔مولانا جگہ پر ہی انتقال کر گئے۔
مالیگاؤں میں مولانا اُن کی سالی کے بچوں کو پہنچانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔مالیگاؤں سے واپسی پر یہ حادثہ پیش آیا۔
شفیق اینٹی کرپشن سے مو لانا توصیف نے رابطہ قائم کیا۔جمعیتہ علماء کے اراکین، شفیق اینٹی کرپشن و دیگر نے بھی معاونت کی۔منماڑ پولیس سے رابطہ قائم کیا گیا۔کافی لوگ منماڑ پہنچے۔دعا کریں جو خاتون زخمی ہیں۔اللہ پاک اُن کو جلد صحت یاب کرے۔اور انتقال کر نے والے حضرت کی اللہ پاک مغفرت فرمائے۔آمین