جلگاؤں (سعید پٹیل)چالیس گاؤں۔دھولیہ ریلوے لائن پر چلنےوالی میمو خدمات کو شروع کردیاگیا ہے۔مرکزی ریلوے وزیر راؤصاحب دانوے نے نئ دہلی میں تکنیکی طریقہ سے جبکہ ریاست کے محصول و دھولیہ ضلع کے سرپرست وزیر عبدالستار انھوں نے چالیس گاؤں ریلوے اسٹیشن سے میمو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ان کے علاوہ رکن پارلیمان ڈاکٹر سبھاش بھامرے ،رکن پارلیمان اونمیش پاٹل یہ تکنکی طریقہ کار سے میمو کے آغاز کے موقعہ پر موجود تھے۔چالیس گاؤں میں ہوۓ پروگرام میں دھولیہ بلدیہ اعظمی کے میئر پردیپ کرپے ،چالیس گاؤں کے ایم۔ایل۔اے منگیش چوہان ، چالیس گاؤں بلدیہ کی صدر آشالتا چوہان ،محکمہ ریلوے کے علاقائی منیجر ایس۔ایس کیڈیا ،معاون منیجر یوراج پاٹل ،اعلی حفاظتی افسر شری گورو سمیت نامور شخصیات موجود تھی۔مرکزی ریلوے وزیر شری دانوے نےکہا وزیراعظم کی قیادت میں ریلوے انتظامیہ مسافروں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔مہاراشٹر کے ریلوے اسٹشنوں کی ترقی کےلیۓ محکمہ ریلوے نےخصوصی پروگرام ہاتھ میں لیاہے۔
نئی ریلوے خدمات ،ریلوے لائن شروع کرنے کےلیۓ ریاستی حکومت کے ذریعے مشترکہ طور پر کام کیاجارہا ہے۔محصول کے ریاستی وزیر عبدالستار انھوں نےکہاکہ مراٹھواڑہ اور خاندیش کو جوڑنے والا اہم سولاپور۔جلگاؤں ریلوے راستہ شروع کرنےکےلیۓ منصوبہ بندی کی جاۓ۔ریلوے خدمات اور دیگر ریلوے لائن کےتعلق سے وزیراعلی سے گفتگو کی جاۓ گی۔اسی دوران چالیس گاؤں۔دھولیہ میمو ٹرین طویل عرصے کے بعد شروع ہوئی ہے۔جس کی وجہ سے مسافروں میں خوشی و جوش کا ماحول دیکھا گیا۔ریلوے کو پھولوں سے سجایا گیاتھا۔اس نئ ٹرین کے استقبال کےلیئے چالیس گاؤں اور دھولیہ واسیوں کی بھیڑ جمع تھی۔میموٹرین کو ہری جھنڈی دیکھانے کے بعد ریاستی وزیر عبدالستار سمیت ریلوے کے اعلی افسران نے چالیس گاؤں سے بھوسر ریلوے اسٹیشن تک کا سفر کیا۔
فوٹوکیپشن : چالیس گاؤں میں چالیس گاؤں۔دھولیہ میمو ٹرین کے افتتاح کے موقعہ پر موجود وزیر و ایم ایل اے