جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ): عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ہند مجلسِ کورسسز کے تحت مختلف آن لائن اور آف لائن کورسسز کرواتی ہیں اسی مجلسِ کورسسز کے تحت بھوساول کی مسجدِکنزلایمان میں خاص تاجران اور دیگر کاروباری اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا. یہ کورس ۷ دسمبر تک روزآنہ بعد نماز عشاء ۹ سے ۱۱ جاری رہیگا۔
نگران کابینہ زبیرعطاری نے بتایا کہ اپنی کاروباری مصروفیت تصاحلی،اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے جواسلامی بھائی علمِ دین کے لئے وقت نہیں نکال پاتے اور علمِ دین کی فضیلت سے محروم رہے جاتے ہیں خاص ایسے ہی کاروباری اور دیگر مصروف اسلامی بھائیوں کے لئے یہ ۷ روزہ کورس رکھا گیا ہے اس کورس میں فرض علوم کے ساتھ ساتھ اسلام کے بُنیادی عقائد،وضوء،غسل، سنتیں،آداب، صورتیں،نماز کا مکمل طریقہ ،دعائیں اور بھی بہت کچھ علمِ دین سکھایا جائے گا موصوف نے بتایا کے آنے والے دنوں میں اسی طرح کے اور بھی مُختلف کورسیز شہر اور اطراف کے دیہاتوں کی مسجدوں میں کرا ئیں جا ئیں گے
مزید معلومات کے لیے رابطہ قائم کریں۔۔989022633