مالیگاؤں (پریس ریلیز)پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں گذشتہ 12 نومبر 2021 جمعہ کو بند منایا گیا۔ اس بند کے آخری مرحلے میں تشدد پھوٹ پڑااس معاملے میں پولس نے 55 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ان میں بہت سارے افراد ایسے بھی ہیں جو اپنے گھر کے اکیلے کمانے والے ہیں ان کی گرفتاری کو دو ماہ سے زائد عرصہ ہورہا ہےان کے افراد خانہ ذہنی اذیت وپریشانی میں مبتلاء ہیں۔
اس تکلیف اور دکھ بھری گھڑی میں جمعیت علماء مالیگاؤں سلیمانی چوک کے ذمہ داران خاموشی سے اشیاء ضروریہ سے ان کی امداد کا فیصلہ کیا ہے ایسے افراد کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں۔ جوواقعی مستحق ہیں اور قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔
نیز قانونی چارہ جوئی کے علاوہ دعا بھی کررہے ہیں کہ باری تعالیٰ جلد سے جلد ان کی باعزت رہائ نصیب فرمائے۔
اس موقع پر مولانا آصف شعبان صدر جمعیت علماء کی نگرانی میں مولانا جمال ناصرایوبی قاری اخلاق احمد جمالی حافظ عبدالعزیز رحمانی عتیق سر کے دیگر ارکان بھی معاونت میں شامل ہیں اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور امداد کو قبول فرمائے (آمین)