مالیگاؤں:صوفی ملّت صوفی غلام رسول قادری صاحب کل جماعتی تنظیم کے روح رواں رہے وہ آل انڈیا سنیّ جمعیت الاسلام کے بانی اور تا حیات صدر رہے صوفی ملّت صوفی غلام رسول قادری صاحب جو گزشتہ سال کرونا عفریت کے دوران داغ مفارقت دے گے۔
ان کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرنے کے لیے صوفی ملّت صوفی غلام رسول قادری پر جو کتاب تیار کی جارہی ہے۔ وہ آخری مرحلے میں ہے
۔ اس بات کی اطلاع جانشین صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب نے دی اور بتایا کہ صوفئ ملّت صوفی غلام رسول قادری صاحب کی جن احباب سے کسی بھی درجے میں سماجی، سیاسی ملی، کاروباری یاپنچایتی مراسم تھے۔وہ اپنے احساسات ٹائپ کر کے یاکاغذ پر لکھ کر روانہ کریں تا کہ کتاب میں اسے جلد سے جلد شامل کیا جائے۔ اور جن حضرات نے روانہ کر دیا دیا ہے۔ ان حضرات کاہم دل کی عمیق گہرائیوں شکریہ ادا کرتے ہیں ۔دیگر حضرات سے گذارش کر تے ہیں۔ آپ بھی جلد سے جلد تحر یر لکھ کر دیں۔ اور شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
گذارش کندہ۔ اتحاد ملت کتاب اجراء کمیٹی فقط شیخ اکبر اشرفی صاحب. 9822093232