مالیگاؤں:(پریس ریلیز) مورخہ 5 فروری 2022 بروز سنیچر مالیگاوں گرلز ہائی اسکول و جونئر کالج میں دسویں اور بارہویں جماعت کی طالبات کے لیے الوداعی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا. پروگرام کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر محترم ہمدانی ریحان احمد انیس احمد صاحب نے فرما ئی. مہمان خصوصی کی حیثیت سے سرسید ہا ئی اسکول کے ہیڈماسٹر نعیم شیخ صاحب، ٹی ایم ہائی اسکول کے فعال استاد جمیل رحمانی صاحب، رکن انجمن ڈاکٹر افتخار صاحب، رئیس سر(کلرک) اور سینیئر اساتذہ کرام اسٹیج پر جلوہ افروز تھے. ہونہار طالبہ عاطرہ ابتہاج محمد اطہر کی قرآت سے پروگرام کا آغاز ہوا.
غرض و غایت کو مبشر انجم سر نے بیان کیا۔ جبکہ تعارف وگل پیشی کے مرحلہ کو ناہید کوثر آپا نے طے کیا.اسکول کی طالبہ منذرہ کلیم احمد نے حمد کا نذرانہ بارگاہ الہی میں پیش کیا. شاہدہ بدرالدجی آپا اور مسعود سر نے حاضرین کے سامنے اپنے تاثرات پیش کیے. ڈاکٹر افتخار صاحب نے طالبات کو مفید مشوروں سے نوازا. بعد ازیں طالبات کے تاثرات کا سلسلہ دراز ہوا. تمام دسویں و بارہویں جماعت کی نمائندہ طالبات نے اپنے دلی جذبات و احساسات کو نثرو نظم کی صورت میں عمدہ پیرائے میں بیان کیا. مہمان خاص محترم جمیل رحما نی سر نے اردو زبان کی پیپر ٹائپ، خوشخطی، مارکنگ اسکیم، منصوبہ بند اسٹڈی، وقت کی اہمیت پر سیر حاصل تبصرہ کیا.
نعیم شیخ سر نے تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا .میتھس کا پیپر لکھنے اور اچھی مارکس حاصل کرنے کے گر بتائے.موبائل کا استعمال مثبت انداز میں کرنے کا مشورہ دیا. صدر موصوف نے اپنی مخاطبت میں طالبات کو وقت کا صحیح استعمال، اچھی اسٹڈی، بہتر رزلٹ اور اسکالرشپ کی اہمیت پر زور دیا. اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ سکینہ آپا نے ہدیہ تشکر پیش کیا. نظامت کا فریضہ نابغہ عرشینہ آپا نے بخوبی انجام دیا.
شعبہ نشرواشاعت مالیگاوں گرلز ہائی اسکول و جونئر کالج.