مالیگاؤں:بروز بدھ کو شام میں 7 بجے کے قریب ہاےوے پر پھر ایک حادثہ پیش آیا۔اس ضمن میں شفیق اینٹی کرپشن سے ملی تفصیل کے مطابق عبدالخالق اشرف علی عمر 62 سال محوی نگر میں کارپوریٹر اسلم انصاری کے گھر کے پاس کے رہائشی بتائے گئے۔
یہ بزرگ سائیکل پر سوار ہو کر ہاےوے پر نکلے تھے۔صابن کی دکانوں کے تھوڑا آگے۔ ایک گاڑی والے نے ان کو ٹکر مار دی۔اس وجہ سے وہ گر گئے۔جس کی وجہ سے ان کے سر میں کافی چوٹ آئی۔ان کی سانس چل رہی تھی۔شفیق اینٹی کرپشن سے ڈاکٹر علی صاحب نے رابطہ قائم کیا۔اور ایمبولنس منگوائی۔اور ان کو سیول ہاسپیٹل روانہ کیا گیا۔جس وقت شفیق بھائی سیول ہاسپیٹل پہنچے اُس وقت اُن کی جیب میں 42 ہزار کے قریب رقم تھی۔وہ پیشہ پولیس والوں کو ہینڈ ورک کیا گیا۔تقریباً 2 ڈھائی گھنٹہ تک اُن کے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
سوشل ورکر س نے سوشل میڈیا پر پوسٹ سینڈ کی۔اُن کے گھر والوں کو ویڈیو کے ذریعے اطلاع ملی۔ پھر انہوں نے وارڈ کے کارپوریٹر اسلم انصاری صاحب سے رابطہ قائم کیا۔پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے سلطان شیخ نے پنچ نامہ کی کاروائی مکمل کی۔ آج رات ہی میں اُن کی تدفین عمل آے گی۔ہا و ے پر اپنی حفاظت کریں۔با وقت ضرورت سفر کریں۔