مالیگاؤں (سمیر انڈین) 21 مارچ کی شب مالیگاؤں شہر کی مشہور اسکس لائبریری ہال میں میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں عالمی شہرت یافتہ شاعر، ادیب، افسانچہ نگار جناب ڈاکٹر نخشب مسعود کی تحریر کردہ "24 دلچسپ کہانیاں" کتاب کا اجراء عمل میں آیا۔
اساس تقریب میں برکاتی محمد سر اور آصف اقبال مرزا سر نے نظامت کے فرائض بخوبی نبھایا وہی شمع فروزی اشفاق ایوبی سر کے دست سے ہوئی واضح رہے اس تقریب کی صدارت شہر عزیز کی مشہور شخصیت جاوید اختر زمین والا تھے۔ اس تقریب میں شہر عزیز سے کئی محبان اردو نے شرکت کی اور کتاب و صاحب کتاب کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا جو ذیل کی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔
کتاب "24 دلچسپ کہانیاں" کے سر ورق کا اجراء ماسٹر سعید پرویز کے ہاتھوں ہوا۔جبکہ کتاب کا اجراء محترم نعیم شاہین سر کے ہاتھوں ہوا۔
اساس تقریب میں صاحب کتاب یعنی ڈاکٹر نخشب مسعود کو حاجی شمس الدین شیخ نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ سلیم جہانگیر صاحب نے سپاس نامہ تحریر کیا۔ مزید معلومات کیلئے آپ ذیل کی ویڈیو دیکھ سکتیں ہیں۔



