مالیگاؤں:گذشتہ ۱۸ سال سے زائد عرصے سے جاری، ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، اس ماہ مورخہ 26- مارچ 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب (نائب صدر ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں ہوگی-
اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، محترم شکیل مصطفیٰ، محترم مصطفیٰ برکتی و محترم عرفان بھائی صدیقی صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- رضوان ربانی سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-پروپیگنڈہ سیکرٹری
رضوان ربانی ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں


