مالیگاؤں:اللّٰه رب العزت کا بے پناہ فضل و احسان ہے کہ اس نے اپنے حبیب صلی اللّٰه علیہ و سلم کے صدقے و طفیل عزیز گرامی قدر محمد عمران رضوی کو رہائی عطا فرمائی. رہائی دلانے میں جن لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں دعاؤں میں یاد رکھا ان سب کا بھی ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں بالخصوص ایڈوکیٹ شیخ عارف صاحب ، ایڈووکیٹ شیخ اویس صاحب اور سابق ایم ایل اے جناب آصف شیخ رشید صاحب جناب محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب و شانِ ہند میڈم صاحبہ اور دیگر وکلاء حضرات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ضمانت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ان کے لیے ہم اظہارِ تشکر پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے جو بھائی سلاخوں کے پیچھے ہیں انہیں بھی رہائی دلانے کے لیے اپنی مساعی جمیلہ پیش کریں گے اللّٰه رب العزت ان تمام حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مزید حوصلہ بخشے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین علیہ الصلاۃ والتسليم
سپاس گزار : خانوادۂ محمد محبوب زکریا و یادگار محبوب آگرہ روڈ

