جلگاؤں (سعید پٹیل) جلگاؤں ضلع کے پارولہ تعلقہ کے مثالی گاؤں راجوڈ کی صدرجمہوریہ مثالی معلمہ ایوارڈ یافتہ ،خاتون مدرس تنظیم کی ضلع صدر ،
سماجی خدمتگار معلمہ ڈاکٹر پاکیزہ عثمان پٹیل کو شری سائی بین الخدمات ادارہ ناسک کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو ان کی جدوجہد و خدمات کے اعتراف میں دیئےجانے والے قومی سطح کے ساویتری بائی پھلے اعزاز ناسک ایم ایل اے دیویانی فراندے کے ہاتھوں تفویض کیاگیا۔راؤ صاحب تھورات اجلاس ہال میں منعقد ایک پروقار و خوشنما تقریب میں ادارے کی صدر سنگیتا پاٹل ،ایم۔ایل۔اے سروج اہیرے ،شیفالی بھجبل ،ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔سنگیتا نکم
، پی۔آئی واسیودیودسلے کونڈا جی ماما اہواڈ وغیرہ معززین موجود تھے۔بین الاقوامی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقد اس تقریب میں ملک بھر سے تعلیمی ، سماجی ،علمی ،ادبی ، سیاسی شعبوں سے وابستگان کی اعلیٰ اور نمایاں کارکردگی انجام دینےوالی خواتین کو منتخب کرکے انھیں یہ اعزاز تفویض کیئے جاتے ہیں۔پاکیزہ پٹیل کی اب تک کی تمام ہی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انھیں مذکورہ قومی اعزاز (گورو) تفویض کیا ہیں۔اس اعزاز کے ملنے پر تعلیمی افسر کویتا سروے ،سی۔ایم دسلے و تعلیم سے منسلک افسران ،سماجی ، سیاسی ، نیز اہلیان راجوڈ و معزز شخصیات نے موصوفہ کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
فوٹوکیپشن : ادارہ کی صدر سنگیتا پاٹل ڈاکٹر پاکیزہ پٹیل کو اعزاز تفویض کرتے ہوۓ ساتھ میں موجود مہمانان