(پریس ریلیز)
شہر عزیز مالیگاؤں کے شبینہ وصباحی مکاتب قرآنیہ کے نوعمر طلباء کی خوابیدہ صلاحیتوں کو عوام الناس کے سامنے پیش کرنےاور ان میں مزید ترقیات کا جذبہ پیدا کرنے کی غرض سے قرآن کریم کی تعلیمات کو عام کرنے اور اذان جیسے شعار اسلام کو نو نہالان قوم وملت خصوصاََ موذنین کرام میں خوش الحانی تلفظ اور حروف کی ادائیگی کا جذبہ پیدا کرنے کے نیک مقاصد کے تحت مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ کے زیر اہتمام چوتھاعظیم الشان آل مالیگاؤں مسابقہ اذان وپارہ عم وسورہ یاسین حفظ مع التجوید کا انعقاد 18ستمبر بروز اتوار صبح آٹھ بجے جمہور اسکول صوفی نذیر احمد ہال میں منعقد ہورہا ہے۔
اس مجلس کی زیر سرپرستی مولانا ابو اسامہ۔حافظ طفیل احمد مولانا کلیم احمد جمالی صدارت نشست اول مسابقہ اذان حضرت مولانا شکیل احمد قاسمی دھولیہ انجام دیں گے۔
صدارت نشست ثانی پارہ عم وسورہ یاسین حضرت مولانا ظہیر احمد ملی صاحب خصوصی تاثرات حضرت مولانا انور حسین خان جمالی( مہتمم مدرسہ معہد امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ ممبئی) اجراء الحاج ضیاء حکیم سیٹھ صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آئے گا۔
اس بابرکت تقریب میں مدرسہ اسلامیہ کے قدیم ایسے فضلاء مقامی وبیرونی جو 30 سال سے زیادہ امامت وخطابت درس وتدریس کی خدمت انجام دے رہے ہیں ایسے 20 فارغین کا اعزاز واکرام کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
نیز ایک کتاب کا اجراء بھی ہوگا۔
ان شاء اللہ اس بابرکت تقریب میں ملت اسلامیہ سے شرکت کی درخواست ہے ۔
الداعیان صدر واراکین مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ ( انچارج مسابقہ
حافظ عبید الرحمن جمالی)


