جلگاؤں(شیخ زیاّن احمد) کہا جاتا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کی طاقت ہوتے ہیں لیکن ہمارا یقین یہ ہے کہ وہ نوجوان صالح کردار و اخلاق کا مالک ہوں تبھی یہ ممکن ہے کہ وہ اپنے ملک و قوم کی طاقت بن سکے گا ورنہ بری سنگت، بری صحبت اور بے راہ روی کا شکار نوجوان شیطان کا نرم نوالہ بن کر اپنے ہی ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کا سامان بن جائیں گے۔
اپنے ملک اور قوم کے طلبہ کے اخلاق و کردار کی بہتری کی خاطر ایس آئی او (ایشیاء کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم) موجودہ حالات اور طلبہ و نوجوانوں کی حالتِ زار کے پیش نظر ملک گیر مہم منا رہی ہے۔اسی ضمن میں مہاراشٹر زون (ریاستی سطح کے ذمہ دار) نے جلگاؤں شہر کا دورہ کیا۔
جس میں سیکریٹری حلقہ مزمل خان نے ملّت ہائی اسکول ، اقراء سالار نگر اور اینگلو جونئیر کالج کے علاوہ ایک tuition class کے طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ طلبہ کو اپنے حقیقی مقاصد اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق کی طرف ابھارا۔ان lectures کے ذریعے تقریبا 400 اسٹوڈنٹس تک مہم کا تعارف پہنچایا گیا اور ساتھ ہی سیکریٹری حلقہ سے استفادہ کیا۔
لیکچرز کے انعقاد کے لئے صدام شیخ،محمد زیاّن باغبان، نعمان عادل خان وغیرہ نے محنت کی۔
تصویر میں: شہر کی مختلف اسکولس میں منعقدہ لیکچرز کے دوران لی تصاویر میں خطاب کرتے ہوئے برادر مزمل خان و دیگر کے علاوہ طلبہ و نوجوان دیکھے جاسکتے ہیں۔