مالیگاؤں،حج 2026: اہم اطلاع برائے Self فارم بھرنے والے عازمینِ حج
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 20, 2025
0
share
مالیگاؤں( پریس ریلیز) ایسے تمام عازمینِ حج 2026 جو از خود (Self) فارم آن لائن بھر رہے ہیں، ان کے لیے خدماتِ حجاج کمیٹی، مالیگاﺅں کی جانب سے ایک نہایت اہم اطلاع جاری کی گئی ہے۔ کمیٹی کے مطابق، Self فارم بھرنے والے عازمین سے گزارش ہے کہ وہ اپنا مکمل بھرا ہوا فارم اور تمام ضروری دستاویزات کے ہمراہ خدماتِ حجاج کمیٹی، مالیگاﺅں کے دفتر میں فوری ملاقات کریں اور اپنے فارم و دستاویزات 31 جولائی 2025ء تک شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک جمع کروا دیں۔ چونکہ حج کمیٹی سے عازمین کی منظوری کے بعد میڈیکل چیک اپ، ہیلتھ کارڈ اور دیگر ضروری کام کاج خدماتِ حجاج کمیٹی مالیگاﺅں کی آفس میں آسانی کے ساتھ بالکل مفت مکمل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ بروقت فارم نہیں جمع کرواتے ہیں تو تکنیکی طور پر کافی دشواریاں ہوتی ہیں۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تکنیکی غلطیوں، اپلوڈنگ میں دشواری یا دستاویزات کی کمی جیسے مسائل سے بچنے کے لیے بہتر یہی ہے کہ فارم کمیٹی کے دفتر میں ہی بھرے جائیں تاکہ رہنمائی اور تصدیق کے ساتھ فارم جمع ہوں۔ خدماتِ حجاج کمیٹی مالیگاﺅں نے عازمین سے گزارش کی ہے کہ وہ وقت کی قدر کرتے ہوئے مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی تکمیل کردہ کارروائی کمیٹی کے دفتر میں انجام دے کر ذہنی سکون حاصل کریں۔