کھام گاؤں ، دین و دنیا کا حسین امتزاج حافظ محمد یاسر نے قرآن حفظ کے ساتھ انجینئرنگ میں بھی حاصل کی امتیازی کامیابی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 19, 2025
0
share
کھام گاؤں، (واثق نوید) علم و فن، دین و دنیا کے امتزاج کی روشن مثال پیش کرتے ہوئے حافظ محمد یاسر نے بیک وقت قرآن کریم حفظ کرنے اور مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی راہ متعین کی ہے۔
کھام گاؤں شہر کی معزز شخصیت لائٹ ہاؤس جلالپورہ کے ڈائریکٹر محمد آصف کے صاحبزادے اور سینئر صحافی محمد فاروق و محمد یوسف ابراہیم کے بھتیجے حافظ محمد یاسر نے سدھی وینائک ٹیکنیکل کمپلیکس، شیگاؤں سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری 82 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی سے مکمل کی۔ سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ وہ دورانِ تعلیم قرآن پاک کو بھی مکمل حفظ کرنے میں کامیاب رہے، جس پر دینی و تعلیمی حلقوں میں خوشی اور فخر کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حافظ محمد یاسر نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین، اساتذہ، مشفقین اور رہنماؤں کی دعاؤں اور تربیت کا ثمر قرار دیا ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر اپنے مکتب کے اساتذہ کرام — سید عامر علی اشاعتی، مفتی سید اسلم امانی، مولانا زبیر امانی، مولوی توفیق مزاری، مولوی یاسین اشاعتی — کا شکریہ ادا کیا، جن کی سرپرستی میں ان کا دینی سفر مکمل ہوا ۔ تعلیمی میدان میں رہنمائی کرنے والے سدھی وینائک ٹیکنیکل کمپلیکس کے پرنسپل اننت کلکرنی اور دیگر پروفیسرز، نیز ان کے معاونین اور خیرخواہوں میں ڈاکٹر ابھے چندے، ڈاکٹر ستیہ جیت اوک، عبدالستار، محمد جاوید، محمد ریاض، محمد ایاز، محمد ساجد، اسلم پرویز خان، ماجد خان، محسن خان، محمد عمر دراز، محمد فہد، محمد جبران، محمد عامر، محمد عمار، محمد طارق، محمد جنید، مظہر خان، ثاقب خان، رہبر خان وغیرہ نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ارادہ مضبوط ہو اور منزل واضح، تو دینی و عصری تعلیم ایک ساتھ ممکن ہے۔ حافظ محمد یاسر جیسے نوجوان آج کے طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جو اپنے کردار و عمل سے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ دین و دنیا کا امتزاج ہی اصل کامیابی ہے۔