تعیلم ہی وہ واحد حل ہے جس سے نسلوں کی آبیاری ممکن ڈاکٹر عبدالکریم سالار جلگاؤں میں باغبان برادری کی جانب سے تقسیم انعامات کا پروگرام کامیابی سے ہمکنار
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 20, 2025
0
share
جلگاوں (سعید پٹیل کی رپورٹ ) جلگاوں کی باغبان برادی جو تجارت کو ہی اپنے حصول معاش ہر تکیہ رکھتی ہے گزشتہ شب ١٨ جولائی کو محمد خالد باغبان کی زیر صدارت برادری کے مختلف زمروں میں سر فہرست طلبہ کو تقریب کے انعامات سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، الحاج گلاب باغبان ، الحاج عبدالرشید باغبان، الحاج محمد اشفاق محمد نثار باغبان ،الحاج محمد شفیع باغبان ، اعجاز ملک ، سہیل امیر شیخ ،محمد زاہد شاہ بطور مہمان خصوصی اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ اس پرمسرت موقع پر سلمان مشتاق احمد باغبان نے مقابلہ جاتی امتحان کو اپنا موضوع سخن بنایا موصوف نے طلبہ کو روشن مستقبل میں محنت و مشقت کو اپنا آلہ کار بنانے کا مشورہ دیا وہیں عرفان ایوب باغبان نے اپنے برادری کے عوام الناس کو نعرہ دیا " آدھی روٹی کھاو پر بچوں کو پڑھاو اعجاز ملک نے طلبہ کو اخلاقی قدروں پر اعلی ظرفی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔ وہیں سہیل امیر نے حالات حاضرہ پر نظر رکھ کر فیصلے لینے کا مشورہ دیا۔ معروف سماجی و تعلیمی مصلح و سابق ڈپٹی مئیر و اقراء ایجوکیشن سوسایٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نےکہا آج طلبہ کی سرگرمی دیکھ کر میری آنکھیں ملک کے تابناک و روشن مستقبل کو دیکھ رہی ہے وہ دن اب دور نہیں جب ہماری برادری سے ایک دن کلکٹر و اعلی عہدے داران کا ظہور ہوگا تعلیم ہی واحد حل ہے جس سے نسلوں کی آبیاری ممکن ہے۔ اس تزک احتشام سے بھری تقریب میں سماجی برادران نے کثیر تعداد میں شریک ہوکر تعلیم کے تئیں اپنی دلچسپی کا ثبوت دیا۔ نظامت محمد ضیاء باغبان سر نے کی جبکہ شیخ جاوید اسلم سر کے رسم شکریہ پر اس پر شکوہ تقریب کا اختتام ہوا