محمد سلمان محمد سلطان کو "ضلعی مثالی معلم ایوارڈ 2025" سے نوازا گیا تعلیمی و تدریسی خدمات کا شاندار اعتراف , ضلع پریشد بلڈانہ کی پُر وقار تقریب میں اعزاز پیش
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 18, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) تعلیم کے فروغ اور مثالی تدریسی خدمات کے اعتراف میں ضلع پریشد بلڈانہ کی جانب سے منعقدہ “Ideal Teacher Award 2025” تقریب میں ضلع پریشد ہائی اسکول و جونیئر کالج دیولگھاٹ کے فعال و باصلاحیت معلم محمد سلمان محمد سلطان کو ضلعی مثالی معلم ایوارڈ 2025 سے سرفراز کیا گیا۔
سلمان سر نے اپنے جدید تدریسی نظریہ، مثالی نظم و ضبط، طلبہ سے قریبی تعلق اور سائنسی شعور بیدار کرنے کی کوششوں سے ادارے میں نمایاں تعلیمی فضا قائم کی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ انہیں اس سے قبل بھی “نوو اپکرم اسپردھا” اختراعی مقابلوں (2020 و 2021) میں تعلقہ و ضلعی سطح پر اوّل مقام، ریاستی سطح پر ٹاپ 10 میں جگہ، اور 2023 میں تعلیمی ویڈیو میکنگ مقابلے میں 13,000 روپے نقد انعام کے ساتھ اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔ اس کامیابی پر اہلِ خانہ، احباب اور ساتھی اساتذہ نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔