اکولہ ، وقف امید پورٹل پر 5 نومبر کو ضلعی ٹریننگ ورکشاپ وقف املاک کے آن لائن اندراج کے طریقہ کار پر رہنمائی، عبدالرؤف شیخ ہوں گے مہمانِ خصوصی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 31, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ملت اسلامیہ کے لیے نہایت اہم مسئلہ وقف املاک کے دستاویزات کو امید پورٹل (Waqf Umeed Portal) پر اپلوڈ کرنے کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی کے لیے روٹی بینک، اکولہ کی جانب سے ایک ضلعی سطح کا ٹریننگ ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 5 نومبر 2025 بروز بدھ، دوپہر 2:30 بجے کے ایم اصغر حسین جونیئر کالج، رتن لال پلاٹ، اکولہ میں ہوگا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر وقف بورڈ کے سابق سی ای او جناب عبدالرؤف شیخ صاحب (ناگپور) شرکت کریں گے اور شرکاء کو امید پورٹل سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کریں گے۔ ورکشاپ میں ضلع بھر کے وقف شدہ مساجد، مدارس، قبرستان، عیدگاہوں اور درگاہوں کے متولیان و ٹرسٹیز کو شرکت کی تاکید کی گئی ہے تاکہ وہ نئے ترمیمی وقف قانون کے تحت املاک کے اندراج کے عمل کو بخوبی سمجھ سکیں اور بروقت رجسٹریشن مکمل کریں۔ قابلِ ذکر ہے کہ امید پورٹل پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ جو متولی یا ٹرسٹی اپنی وقف املاک کا اندراج نہیں کرائیں گے، ان پر 20 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ یا چھ ماہ کی جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ پروگرام کے منتظمین "ٹیم روٹی بینک، اکولہ" (فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاؤنڈیشن) نے تمام ذمہ داران و متولیان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور اپنی وقف املاک کو قانونی طور پر محفوظ بنانے میں حصہ لیں۔