معروف معلم، پہلوان اور بزرگ شخصیت حاجی ظہور احمد (احمد پٹھان پہلوان) کا انتقال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 09, 2026
0
share
مالیگاؤں ( نمائندہ ترجمان اُردو) انتہائی رنج وغم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محلہ اسلام پورہ، نشاط روڈ کی معروف و ہر دلعزیز شخصیت، نامور پہلوان، مخلص سماجی کارکن اور بزرگ معلم حاجی ظہور احمد المعروف احمد پٹھان پہلوان آج بروز منگل 09 جون 2026ء کو 94 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ مرحوم، حافظ محمد عیسیٰ کے فرزند اور ڈاکٹر فاروق، شکیل پٹھان، اشفاق پٹھان اور ارشد پٹھان (پٹھان زیراکس) کے والد بزرگوار تھے۔ وہ نہایت نیک، خوش اخلاق ، ملنسار اور دیندار شخصیت کے مالک تھے۔ پہلوانی کے میدان میں انہوں نے اپنی الگ شناخت قائم کی اور شہر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ تعلیمی میدان میں بھی مرحوم کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے اسکول نمبر 14 میں طویل عرصہ تدریسی خدمات انجام دیں اور بعد ازاں گاندھی نگر پرائمری اسکول میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ریٹائر ہوئے۔ ان کی شاگرد پروری،اخلاص اور خدمت خلق کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کی نماز جنازه و تدفین آج رات بعد نماز عشاء بڑے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم نصیب فرمائے۔(آمین)