کھام گاؤں:10/اکتوبر (واثق نوید)گزشتہ دنوں ایس آئی او ناندورہ یونٹ کی جانب سے " مادہ پرستی اور اسلام" اِس موضوع پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلباء کے دو گروہ درجہ نہم دہم، اور درجہ گیارہویں اور بارہویں کو شامل کیا گیا،
دونوں ہی گروہ کے لیے الگ الگ انعامات رکھے گئے تھے ،ہر گروہ میں اوّل آنے والے طالب علم کو انعامی شکل میں 2000 دو ہزار روپئے نقد سند اور ٹرافی، دؤم انعام 1000 روپئے نقد سند اور ٹرافی، اور تیسرا انعام 500 روپے نقد سند اور ٹرافی دینے کا اعلان کیا گیا تھا، مذکورہ مقابلے میں 190 طلباء نے حصہ لیا تھا، تمام طلبا نے اپنے اپنے طور پر بہترین مضامین قلمبند کیے تھے ۔ 1 اکتوبر بروز اتوار تقسیمِ انعامات و اسناد کی تقریب کا انعقاد علامہ اقبال لائبریری میں کیا گیا تھا ،
جس میں مہمانِ خصوصی اور صدرِ تقریب عبدالرؤف صاحب، محترمہ فرحت باجی ناظمِ شہر جماعت اسلامی ہندحلقہ خواتین، اطہر خان صدر مقامی ایس آئی او ناندورہ موجود تھے،
تقریب کے ابتداء میں اطہر خان نے تقریب کی غرض و غایت پیش کیا، صدرِ محفل عبدالرؤف صاحب نے "تعلیم کے عصری اور روحانی تقاضے" اس عنوان پر پرمغز خطاب فرمایا۔ بعد ازاں جانب صدر کے ہاتھوں طلباء کو انعامات اسناد اور ٹرافی پیش کی گئی
پہلے گروہ (گیارہویں اور بارہویں)اوّل انعام۔ صباحت فردوس غلام حسین خان ،12 آرٹس عنایته جونیئر کالج
دوئم ۔نسرین پروین شیخ احمد 12 سائنس عنایتیہ جونیئر کالج ۔
سوّم ،شمامہ اشعر ذکراللہ خان 12 سائنس عنایتہ جونیئر کالج ۔
درجہ نہم اور دہم کا گروہ اوّل تحمید منزہ تسلیم احمد ،مولانا آزاد ہائی سکول ۔دوّم.قاریہ خانم ظفر خان ،
مولانا آزاد ہائی سکول۔
سوم عبدالحذیفہ عبدالخلیل ۔اِس کے علاوہ ہمت افزائی کے لیے تین میڈل بھی دیے گئےاس تقریب میں تقریبا 150
طلباء شریک رہیں




