آگے بولتے ہوئے کہا کے شیواجی مہاراج ، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ،ان مہا پرشوں کو ہم اتنا ہہی مانتے ہےجتنا اُن کا حق ہے ۔لیکن آج بد قسمتی سے فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے اس پر سیاست ہو رہی ہے ۔عورتوں کے لئے ریزرویشن بل پاس کیے جاتے ہے لیکن حقیقت آپ کے سامنے ہے کیا سبھی سماج کی عورتوں کو انصاف ملا ؟ ایسا سوال اٹھایا۔دنیا بھر میں مشہور لونار شہر کا آنے والا نگر صدر بلدیہ ایم آئی ایم کا ہی ہوگا۔ ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہوگئے اب تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔
مسلم محلوں میں جیسی سہولیات ہونا ویسی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ سیاسی پارٹیاں مسلم سماج میں پھوٹ ڈالنے کا کام کرتی ہے ۔اسی لیے ترقی نہیں ہوپاتی۔اس لیے متحد ہوکر مصمم ارادہ کے ساتھ ایم آئی ایم کےساتھ کھڑے رہو ایسی دعوت ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ نےدی۔
اس وقت تعلقہ صدر توفیق علی ،محمد شفات ، ضلع سیکریٹری ڈاکٹر مبین خان ، ضلع صدر ڈاکٹر غفار قادری ، ایم آر وسیم احمد،امجدخان شہر صدر، جاوید قریشی ، اشفاق پرشو وسلے ، ندیم خان ، رشید خان، شیخ موشم ، الیار خان ، ساجد خان موجود تھے ۔
معلوم ہو کے اس عام سبھا سے قبل ایڈو کیٹ حاجی رضوان جڈا کے گھر ایم آئی ایم ٹیم اور شہر کی معزز شخصیات نے ایم آئی ایم رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کا پرتپاق استقبال کیا۔ موجود جم غفیر نے امتیاز جلیل تم آگے بڑھوں ہم تمہارے ساتھ ہے کے نعرے لگائے۔اس پر امتیاز جلیل بول اٹھے اب کتنا آگے بھیجو گے سیدھا مودی جی کے بازوں میں جاکر بیٹھ گیا ہوں ۔اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کے بلڈھانہ ضلع کے نئے علاقے سے تقدیر آزمائی جا سکتی ہے۔
عین الیکشن سے قبل سید امتیاز جلیل کا لونار شہر دورہ کیا گل کھلائے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ اور اس دورے سے سیاسی حلقوں میں حل چل کا ہونا یقینی دکھائی دیتا ہے۔





