ممبئی کے مسلم آٹو ڈرائیور توفیق انصاری کی ایمانداری نے جیتا دل؛ مسافر کا موبائل لوٹا کر پیش کی انسانیت کی مثال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 11, 2026
0
share
UNA News سوشل میڈیا پر توفیق انصاری سے متعلق ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پوسٹ کے مطابق جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے توفیق ممبئی میں آٹو چلاتے ہیں۔ کلوا میں ان کے آٹو میں نیتو نامی ایک خاتون مسافر اپنا موبائل فون بھول گئی تھیں۔ دعویٰ ہے کہ توفیق انصاری نے کسی لالچ کے بغیر موبائل بحفاظت خاتون تک واپس پہنچا دیا۔ ان کی ایمانداری سے متاثر ہو کر نیتو اور ان کے بھائی آلوک ساونت نے ان کی تعریف کی اور کہا: ’’آپ ملک کے سچے شہری اور ایک سچے مسلمان ہیں۔‘‘ وائرل پوسٹ کے مطابق نیتو نے توفیق کو اپنے اسپتال میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔ نفرت اور تعصب کی خبروں کے درمیان توفیق انصاری جیسے عام لوگوں کے چھوٹے مگر خوبصورت عمل یہ یاد دلاتے ہیں کہ کردار کی اصل پہچان انسان کی ایمانداری اور اس کے عمل سے ہوتی ہے۔