زیر اہتمام: ادارہ یا سین سوسائٹی، رسول پورہ ادارہ الخدمت، خوش آمد پورہ، مالیگاؤں
افتتاح: حاجی لیق احمد صاحب - معاون کارپوریٹر
کیمپ کب اور کہاں ہے؟
-تاریخ: 10 جولائی 2026، بروز جمعہ -وقت: دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک
-جگہ: جامعہ مدرسہ ملت، رسول پورہ، نعمانی گارڈن کے سامنے، مالیگاؤں
کیمپ کیوں لگایا جا رہا ہے؟
مالیگاؤں کا پرانا اور مشہور انصار بلڈ بینک کئی سالوں سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہے۔ اب اس بلڈ بینک کو نئی مشینوں اور سہولیات کے ساتھ بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے بلڈ بینک میں خون کا ذخیرہ ہونا بہت ضروری ہے۔ اسی لیے یہ کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
آپ کے عطیہ کا فائدہ:
1. سب سے بڑی نیکی: آپ کا دیا ہوا خون کسی مریض کی جان بچا سکتا ہے۔
2. آسانی سے دستیاب: اسٹور کیا ہوا خون ضرورت مند مریضوں کو صرف ٹیسٹنگ کے خرچ پر دیا جائے گا۔
3. آپ کے لیے: ہر خون دینے والے کو بلڈ گروپ کارڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
یاد رکھیں:
خون دینے سے جسم میں خون کم نہیں ہوتا۔ یہ بہت جلدی دوبارہ بن جاتا ہے۔
آئیں، اس نیک کام کا حصہ بنیں اور کسی کی زندگی میں امیدکی کرن لائیں۔
اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
آرگنائزرس۔ عمر فاروق (الخدمت گروپ) 9763780950 مجاہد الاسلام (یاسین سوسائٹی) 9273400529 وسیم شیخ (انصار بلڈ بینک) 9637387775
آپ سے درخواست ہے اس پوسٹ کو واٹس اپ گروپ اور سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔پیشگی شکریہ