بلڈھانہ، سید تنویر بلا انتخاب دھاڑ شکشک پت سنستھا کے صدر منتخب
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 07, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع بلڈانہ کی دھاڈ پراٹھمک شکشک پت سنستھا کے صدر کے انتخاب میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا، ضلع بلڈھانہ کے ضلعی صدر سید تنویر احمد اعجاز اللہ کو بلا انتخاب صدر منتخب کرلیا گیا۔ یہ انتخابی عمل 5 جولائی 2026 کو ضلع نائب رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز، بلڈھانہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔
ضلع پریشد اردو مڈل اسکول رائے پور کے مدرس سید تنویر احمد اعجاز اللہ، ساکن دیول گھاٹ، کی بلا انتخاب کامیابی پر تعلیمی، سماجی اور تدریسی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اساتذہ، معززینِ علاقہ، دوست احباب اور مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے عہدیداران نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا اور اساتذہ کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مالیاتی خدمات کو بھی مؤثر انداز میں فروغ ملے گا۔
اس موقع پر مختلف شخصیات نے سید تنویر سر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کامیاب دورِ صدارت کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔