شیگاؤں، تعلیمی سال کے پہلے ہی دن طالبات کو 'گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ' سے متعلق رہنمائی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 30, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) نئے تعلیمی سال کے آغاز پر شیگاؤں کی مولانا ابوالکلام آزاد نگر پریشد اردو پرائمری و اپر پرائمری اسکول میں طالبات کی حفاظت اور بیداری کے لیے خصوصی رہنمائی پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر شیگاؤں پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی سندیپ بارنگے اور خاتون پولیس ہیڈ کانسٹیبل شبانہ پٹیل نے طالبات کو 'گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ'، پوکسو قانون، جنسی استحصال سے تحفظ، نشہ آور اشیاء کے مضر اثرات اور محفوظ سفری انتظامات کے بارے میں آسان انداز میں معلومات فراہم کیں۔
پروگرام کی صدارت اسکول کی ہیڈمسٹریس نکہت صالحہ محمد جمیل شاہ کے کی ، جبکہ کونسلر ندیم پٹیل، صحافی فہیم دیشمکھ، اسکول انتظامیہ اور معززینِ شہر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں مہمانوں کے ہاتھوں طلبہ میں مفت درسی کتب، اسکولی یونیفارم اور تعلیمی سامان تقسیم کیا گیا۔ تعلیمی سال کے پہلے ہی دن منعقد ہونے والے اس بامقصد پروگرام کو والدین اور شہریوں نے سراہتے ہوئے پولیس اور اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کی بھرپور ستائش کی۔