کھام گاؤں ، پربھاگ نمبر 2 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز، ہری فیل کی گلیاں پیور بلاک سے آراستہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 27, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) پربھاگ نمبر 2 میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت آزاد نگر (ہری فیل) کی مختلف گلیوں میں پیور بلاک بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مقامی عوام نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے کی سڑکوں کی حالت بہتر ہوگی اور آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔
رکن بلدیہ محترمہ حجن نسیم بانو الحاج کریم خان کے فرزند الحاج شہرت خان ان ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ان کی نگرانی میں آزاد نگر (ہری فیل) مسجد کے سامنے بھی پیور بلاک لگائے جا رہے ہیں، جس سے نمازیوں اور مقامی شہریوں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔
عوامی خدمت کے جذبے کے تحت الحاج شہرت خان نے اپنے ذاتی خرچ سے مسجد کے سامنے نمازیوں، راہگیروں اور مسافروں کے آرام کے لیے مضبوط سیمنٹ کے بینچ بھی نصب کروائے ہیں۔ اس فلاحی اقدام کو عوامی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے اور علاقہ مکینوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر الحاج شہرت خان نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں پربھاگ نمبر 2 کی دیگر مساجد کے سامنے بھی اسی طرز پر سیمنٹ کے بینچ نصب کریں گے، تاکہ نمازیوں، بزرگوں اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے ترقیاتی اور فلاحی اقدامات سے پربھاگ نمبر 2 کی بنیادی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔