کھام گاؤں ، مولانا افسر ندوی سر کا انتقال، تعلیمی حلقوں میں رنج و غم کی لہر
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 21, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں کے سابق مدرس اور ہوسٹل انچارج مولانا افسر ندوی صاحب (مولانا سر) کے انتقال کی خبر سے تعلیمی، دینی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مولانا افسر ندوی صاحب نے اپنی تدریسی زندگی میں بے شمار طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کی اور انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج میں طویل عرصے تک بحسن و خوبی خدمات انجام دیں۔ بحیثیت ہوسٹل انچارج بھی انہوں نے طلبہ کی رہنمائی اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی سادگی، خلوص اور تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی تدفین اتوار بتاریخ 21 جون صبح 10 بجے امراوتی میں عمل میں آئے گی۔ ان کے انتقال پر سابق طلبہ، اساتذہ، دوست احباب اور مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ (آمین)