سماجوادی پارٹی جلگاؤں ضلع صدر کے عہدہ پر سلیم انعامدار کی تقرری
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 01, 2026
0
share
جلگاؤں (سعید پٹیل)کانگریس پارٹی کے ضلعی سطح کے عہدیدار سلیم انعامدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ممبئ میں سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پارٹی کے ریاستی صدر اقلیتوں کی کامیاب نمائندگی کرنے والے اور اقلیتوں کی بلند آواز ابو عاصم اعظمی نے سلیم انعامدارکو جلگاؤں ضلع و شہر صدر کے عہدے پر تقرر کیا۔ اس موقع پر ریاستی سیکریٹری پرویز صدیقی ، ریاستی عہدیدار گڈو کاکر سمیت رئیس قریشی ، عقیل بھائی ، عمران ساحل اور سلیم منیار وغیرہ عہدیداران موجود تھے۔ سلیم انعامدار جلگاؤں شہر کے وارڈ نمبر ١٧ سے اسی سال جنوری میں ہوۓ بلدیاتی چناؤ میں کانگریس سے امیدوار تھے اور بہت کم ووٹوں سے چناؤ ہار گیۓ تھے۔ وارڈ میں رہائش پذیر ہونے سے مقامی سطح پر عوامی خدمات فراہم کرنے کےلیۓ اپنے آپ کو پیش پیش رکھتے ہیں۔ ان کی تقرری سے حلقہ احباب میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہیں۔