کولہاپور، گروکل ٹیلنٹ سرچ امتحان 2026 ریاستی، ضلعی اور تعلقہ سطح کے نمایاں طلبہ کے لئے 2 اگست کو اعزازی تقریب
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 31, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) گروکل ٹیلنٹ سرچ (GTS) امتحان کے تحت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور اعزاز کے لیے ریاستی سطح کی اعزازی تقریب 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تقریب میں ریاستی، ضلعی اور تعلقہ سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ باوقار تقریب اتوار، 2 اگست 2026 کو صبح 10 بجے سے نیشنل ہائی اسکول، اچل کرنجی میں منعقد ہوگی۔
تقریب میں طلبہ کے ساتھ والدین، اساتذہ اور صدر مدرسین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ گروکل ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو سراہنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے تحریک فراہم کرنا ہے۔ تقریب کے صدرکرن چوگھلے سر ہوں گے۔ منتظمین نے تمام طلبہ، والدین، اساتذہ اور صدر مدرسین سے اس شاندار تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ تقریب میں ریاستی ٹاپر، کولہاپور ضلع ٹاپر اور تعلقہ ٹاپر طلبہ کی خصوصی پذیرائی کی جائے گی۔