علم کی شمع روشن رہے، یہی قوم کی اصل دولت ہے جلگاؤں کے مہرون کی شیخ الہند اردو پرائمری اسکول کے ضرورت مند طلباء میں یوںیفارم کی تقسیم جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 31, 2026
0
share
جب کسی قوم کے ہاتھ میں کتاب ہو، بچوں کے جسم پر عزت کا لباس ہو اور دلوں میں علم کا نور ہو تو سمجھ لو کہ اس قوم کا مستقبل روشن ہونا شروع ہو گیا ہے۔ مدرسہ انوار العلوم ، مہرون ، جلگاؤں کے تحت شیخ الہند اردو پرائمری اسکول ، جو گذشتہ ٢٣ برسوں سے تعلیم کی خدمت انجام دے رہی ہیں۔ ہر سال جلگاؤں ضلع منیار بیراداری کی جانب سے اسکول ھذا کے غریب اور ضرورت مند طلبہ میں اسکول یونیفارم تقسیم کرتی ہے۔اسکول کےلیۓ منیار برادری نے اپنے خدمتی سفر کا آغاز صرف 25 یونیفارم کے ساتھ کیا تھا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے آج یہ کارواں 100 طلباء تک پہنچ چکا ہے۔ ہر سال اسکول کو نہ صرف یونیفارم بلکہ کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ بچے تربیت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ صدرات جلگاؤں ضلع منیار بیراداری کے صدر فاروق شیخ نے یہ بات بتائی کہ یہ فراہمی کی تقریب گذشتہ روز 30 جولائی کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سید چاند امیر ، مدرسہ انوارالعوم کے قاری مشتاق ، برادری کے خازن طاہر شیخ اور جوائنٹ سیکرٹری عبدالرؤف ٹیلر کے دست مبارک سے طلباء میں یونیفارم تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاضی مدثر نے پیش کی بعدازاں حمد و نعت پیش کی گئی۔ صدر مدرس نثار اختر نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اس موقع پر فاروق شیخ نے کہا کہ غریب بچے ہماری امانت ہیں، ان کے ہاتھوں میں کتاب دینا ، ان کے جسم کو یونیفارم دینا دراصل اپنے مستقبل کو سوارنا ہے، جب تک سانس ہے، تب تک طلباء کی یہ خدمت جاری رہے گی۔ یہ تقریب صرف یونیفارم تقسیم کرنے کا پروگرام نہیں تھا بلکہ علم ، خدمت ، اتحاد اور انسانیت کا ایک خوبصورت پیغام تھا ، جس نے ہر دل کو یہ باور کرایا کہ تعلیم ہی قوم کی سب سے بڑی دولت اور مضبوط میراث ہے۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اسکول اور اسٹاف کی کاوشیں قابل ستائش رہی۔ صدر مدرس جاں نثار اختر ، عبدالحمید ، شیرین شیخ جاوید ، روبینہ رئیس خان ، قاضی نذیر الدین ، پٹھان حمید خان ، محمد ارشد شیخ ، شاہد احمد شیخ ، وسیم خان عثمان خان ، نازیہ یوسف تمبولی ، حنا تمبولی ، تنزیلہ پیرزادے نے تقریب کو کامیاب بنانے میں محنت کیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اپنی رحمتوں ، برکتوں اور کامیابیوں سے نوازے۔آمین قاضی نذیرالدین نے رسم شکریہ ادا کی۔ فوٹو کیپشن کلاس کے بچے، اساتذہ اور مہمان فاروق شیخ، سید چاند، قاری مشتاق، طاہر شیخ، عبدالرؤف اور ہیڈ ماسٹر جانیسر اختر اپنے یونیفارم کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔