سب سے پہلے ڈیجیٹائزیشن مکمل کر نیوالے بی ایل او شہنیل سراج دلار کا استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 29, 2026
0
share
مالیگاؤں(راست شامنامہ) ایس آئی آر سروے میں ووٹرس کی میینگ سے لیکر انو مریشن فارم کی تقسیم اور جمع کرنے سے لیکر ڈیجیٹائزیشن تک بہتر کار کردگی انجام دینے والے بیلباغ کے بی ایل او اور مالیگاؤں ہائی اسکول کے فعال معلم شہنیل احمد سراج دلار سر کا آج پرانت آفیسر نتن سد گیر نے استقبال کیا۔
شہنيل سر کو آج دو پہر میں بارہ بجے پر انت آفس طلب کر انکے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے پرانت آفیسر نتن سد گیر نے ان کا استقبال کیا اور شہر کے تمام بی ایل اور کو ہدایت دی کہ شہینل سر کی طرح ایس آئی آر سروے کے عمل و ڈیجیٹائزیشن کو مکمل کریں ۔
اس موقع پر انکے ہمراہ اسٹنٹ بی ایل اور راشد سر ، سپروائز ر افضال سر اور ای آراو شاہ جی پاٹل بھی موجود تھے۔ سہنیل سر نے بلیباغ کی یادی نمبر 264 پر کام کرتے ہوئے ایس آئی آر کے عمل کو سوفیصد مکمل کیا۔ جس پر آج ان کا استقبال کیا گیا۔ یہاں شہنیل سر نے بتایا کہ ایک بھی فارم بچا نہیں ہے انہوں نے گھر گھر پہنچ کر ووٹریس سے رابطہ کیا اور فون بھی لگا کر انہیں طلب کر ووٹرس کے فارم ڈیجیٹائز کیا۔ اس موقع پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔