شیگاؤں ، سلمان خان کی خدمات کا توصیفی سند دیکر کیا گیا اعتراف خصوصی انتخابی نظرثانی مہم میں نمایاں خدمات کا کیا گیا اعتراف شیگاؤں (واثق نوید کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 24, 2026
0
share
مہاراشٹر میں جاری خصوصی جامع انتخابی نظرثانی (SIR-2026) مہم کے دوران شاندار خدمات انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں دائی حلیمہ اردو مڈل اسکول، شیگاؤں کے معاون مدرس سلمان خان سرفراز خان کو انتخابی ذمہ داریوں کی مثالی انجام دہی پر محکمۂ انتخابات کے سینئر افسران کے ہاتھوں توصیفی سند (پرشستی پتر) پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ SIR-2026 مہم کے تحت ووٹرز کی تصدیق، اندراج اور معلومات کی تجدید کے عمل میں اساتذہ نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سلمان سر نے مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانت داری، فرض شناسی، منظم منصوبہ بندی اور وقت کی پابندی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے گھر گھر پہنچ کر ووٹروں کی درست معلومات جمع کیں، شہریوں کو ضروری رہنمائی فراہم کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کام میں کسی قسم کی کوتاہی یا خامی باقی نہ رہے۔ ان کی ذمہ دارانہ کارکردگی اور مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے محکمۂ انتخابات کے سینئر افسران نے انہیں توصیفی سند سے نوازا۔ یہ اعزاز ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ سلمان سر کی اس کامیابی پر شیگاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف سماجی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبۂ خدمت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ ان کی یہ کامیابی اس حقیقت کا عملی ثبوت ہے کہ دیانت داری، احساسِ ذمہ داری اور عوامی خدمت کا جذبہ ہر میدان میں کامیابی اور عزت کا سبب بنتا ہے۔