کھام گاؤں، ٹیپو سلطان جینتی کے موقع پر غازی فاؤنڈیشن کا قابلِ تحسین اقدام خون عطیہ کیمپ میں 40 افراد نے خون کا عطیہ دیا کھام گاؤں (واثق نوید کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 20, 2026
0
share
ٹیپو سلطان جینتی کے موقع پر شہر کی معروف سماجی تنظیم غازی فاؤنڈیشن کھام گاؤں کی جانب سے ایک قابلِ تحسین سماجی اقدام کے تحت کھام گاؤں کے سرکاری اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ میں 40 افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنا خون عطیہ کرکے انسانی خدمت اور جذبۂ ایثار کی بہترین مثال پیش کی۔ اس موقع پر خون عطیہ کرنے والے افراد نے ضرورت مند مریضوں کی جان بچانے کے لیے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ غازی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ اس کیمپ کا مقصد معاشرے میں خون عطیہ کرنے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا اور ضرورت مند مریضوں کی مدد کرنا تھا۔ ٹیپو سلطان جینتی کے موقع پر منعقدہ یہ پروگرام سماجی خدمت اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کی ایک مثبت کوشش ثابت ہوا۔