مالیگاؤں کے سابق کونسلر و ریٹائرڈ سپروائزر انصاری مختار ماسٹر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 20, 2026
0
share
مالیگاؤں : شہر کے معروف تعلیمی و سماجی رہنما، تہذیب ہائی اسکول کے ریٹائرڈ سپروائزر اور سابق کونسلر انصاری مختار ماسٹر کا آج بروز جمعہ، 20 نومبر 2026ء (بمطابق 9 جمادی الآخر 1448ھ) کو ضعیفی کے باعث انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ مرحوم، محمد یوسف مرحوم کے فرزند اور موسیٰ اشرفی مرحوم کے داماد تھے۔ نیز وہ اقبال احمد ماسٹر (فرنیچر والے)، مالیگاؤں ہائی اسکول کے مراٹھی استاد الطاف سر، اخلاق احمد اور آفاق احمد کے والدِ محترم تھے۔ وہ محلہ قلعہ میں نبی جان میاں کٹی کی گلی (ڈاکٹر شبیر کے مکان کے بازو) میں مقیم تھے۔ مرحوم کی تدفین و تجہیز و تکفین کے حوالے سے اہلِ خانہ کی جانب سے درج ذیل تفصیلات جاری کی گئی ہیں: نمازِ جنازہ : آج رات 11:30 بجے (بعد نمازِ عشاء) ان کی رہائش گاہ سے جنازہ اٹھایا جائے گا۔ تدفین: تدفین شہر کے بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ ان کے انتقال کی خبر سے تعلیمی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف شخصیات نے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔