سنی جامع مسجد یا رسول اللہ مالیگاؤں میں آج حافظ محمد غفران اشرفی کا خصوصی خطابِ جمعہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 20, 2026
0
share
مالیگاؤں : لالہ نگر میں خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ ہاسپٹل کے پاس واقع سنی جامع مسجد یا رسول اللہ میں آج 20 نومبر 2026 بروز جمعہ، نمازِ جمعہ سے قبل ایک اصلاحی اور فکر انگیز بیان کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد غفران اشرفی موجودہ حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں "نکاح مشکل اور زنا آسان !!!" کے اہم اور حساس موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔ یہ خصوصی بیان دوپہر 1:15 بجے شروع ہو کر 1:50 بجے تک جاری رہے گا، جس کے بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔ مصلیانِ سنی جامع مسجد یا رسول اللہ اور نوجوانانِ لالہ نگر نے تمام برادرانِ اسلام سے اس اہم اصلاحی خطاب میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے اور وقت کی پابندی کا خیال رکھنے کی پُر خلوص اپیل کی ہے۔