کھام گاؤں ،حافظ عبادالرحمن انصاری کا حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے پر جماعت اسلامی ہند کی جانب سے پُرتپاک استقبال کھام گاؤں (واثق نوید کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 20, 2026
0
share
قرآنِ مجید حفظ کرنا ایک عظیم سعادت اور قابلِ فخر اعزاز ہے۔ اسی مبارک سعادت کے حصول پر 15 نومبر 2026ء بروز اتوار، بعد نمازِ مغرب ضیاء کالونی مسجد کھام گاؤں میں آصف انصاری کے فرزند عزیز حافظ عبادالرحمن انصاری کا جماعت اسلامی ہند، کھام گاؤں کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے سابق ناظمِ ضلع بلڈھانہ محمد ضیاء الدین اور امیرِ مقامی جماعت اسلامی کھام گاؤں محترم ظفر عبید انصاری کے دستِ مبارک سے حافظ عبادالرحمن انصاری کو شال اور گلدستہ پیش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اس عظیم دینی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب میں حافظ عبادالرحمن کے والد آصف انصاری، انصاری برادران اور اہلِ محلہ سمیت بڑی تعداد میں مصلیانِ مسجد موجود تھے۔ حاضرین نے حافظ عبادالرحمن کو حفظِ قرآن کی تکمیل پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل، قرآنِ کریم پر عمل کرنے اور دین و ملت کی خدمت کرنے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ ساتھ ہی ان کے والد آصف انصاری اور انصاری برادران کو بھی اس عظیم سعادت پر مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر اس بات کا اظہار کیا گیا کہ اولاد کو قرآنِ مجید حفظ کروانے کی سعادت حاصل ہونا والدین کے لیے نہایت قابلِ فخر اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ حافظِ قرآن کی حوصلہ افزائی دراصل قرآن اور اہلِ قرآن سے محبت کا عملی اظہار ہے۔ یہ تقریب نہ صرف حافظ عبادالرحمان انصاری کے لیے باعثِ مسرت و حوصلہ افزائی بنی بلکہ اہلِ محلہ کے لیے بھی ایک خوشی اور فخر کا موقع ثابت ہوئی۔