مالیگاؤں: گرنا ندی میں سیلابی کیفیت، شکیل تیراک کی اہم اپیل
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 23, 2026
0
share
مالیگاؤں. گرنا ندی میں اس وقت شدید سیلابی کیفیت ہے۔ زیادہ بارش ہونےکی وجہ سے چنکا پور ڈیم سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس کے باعث ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہو گیا ہے۔
اہم نکات
-شکیل تیراک "واٹر ٹائیگر" کی اپیل:
انہوں نے شہریوں اور سرپرستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گرنا ندی اور باندھاروں کا رخ نہ کریں۔ - ندی پر جو باندھارے ہیں ان کی کھڑکیوں کے اوپر سے پانی چل رہا ہے، جو بہت خطرناک ہے۔ ریسکیو آپریشن:
پچھلے تقریباً 5 دنوں میں شکیل تیراک نے آس پاس کے تعلقوں سے 7 ڈیڈ باڈیز نکالی ہیں۔ - اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک مالیگاؤں شہر کے اندر کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
والدین کے لیے ہدایت:
شکیل تیراک نے پہلے بھی اپیل کی تھی کہ والدین اپنے بچوں پر خاص دھیان دیں۔ - ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو حادثے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔
شہریوں سے گذارش
فلحال موسم اور ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے صورتحال نازک ہے۔ غیر ضروری طور پر ندی کنارے، باندھاروں یا پکنک کے لیے نہ جائیں۔ بچوں کو اکیلا پانی کے قریب ہرگز نہ چھوڑیں۔ اللہ سب کو محفوظ رکھے۔