ڈاکٹر محمد ارشد عبدالرحیم کی نئی کتاب چنار بک فیسٹیول 2026 میں قارئین کی توجہ حاصل کرنے لگی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 23, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) سرینگر کے معروف ایس کے آئی سی سی (SKICC) میں جاری چنار بک فیسٹیول 2026 علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنا ہوا ہے، جہاں ملک بھر سے ناشرین، ادباء، شعرا، محققین اور کتابوں کے شائقین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
اس قومی سطح کے ادبی میلے میں مہاراشٹر ریاست کے ضلع بلڈھانہ کے ساکن معروف محقق، نقاد اور مصنف ڈاکٹر محمد ارشد عبدالرحیم کی نئی تحقیقی و تنقیدی تصنیف "مخدوم محی الدین اور اختر الایمان کی نظموں میں احتجاج" بھی نمائش اور فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔
یہ کتاب جی این کے پبلی کیشنز کے اسٹال نمبر 84 پر قارئین کے لیے دستیاب ہے اور ادب سے وابستہ حلقوں کی خصوصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
یہ تصنیف اردو ادب کے دو ممتاز شعرا، مخدوم محی الدین اور اختر الایمان کی نظموں میں احتجاجی شعور، سماجی فکر اور فنی و ادبی جہات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرتی ہے۔
کتاب میں دونوں شعرا کے انقلابی افکار، سماجی شعور اور احتجاجی رویوں کا علمی انداز میں تجزیہ کیا گیا ہے،
جس کے باعث یہ کتاب طلبہ، اساتذہ، محققین، ریسرچ اسکالروں اور اردو ادب کے سنجیدہ قارئین کے لیے نہایت مفید قرار دی جا رہی ہے۔ چنار بک فیسٹیول میں مختلف زبانوں کی ہزاروں کتب کی نمائش کے ساتھ متعدد ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منتظمین نے اہلِ علم، اساتذہ، طلبہ، ادباء اور کتاب دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فیسٹیول میں شرکت کریں، جی این کے پبلی کیشنز کے اسٹال نمبر 84 کا دورہ کریں اور ڈاکٹر محمد ارشد عبدالرحیم کی اس اہم تحقیقی تصنیف سمیت دیگر معیاری کتب سے استفادہ حاصل کریں۔